ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا تحصیل کوٹمومن کااچانک دورہ ، کیا احکامات جاری کیے؟

0
41

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر نے آج کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈی سی سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ کے ہمراہ اولڈ اے سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر، زیر تعمیر اے سی آفس اور تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا۔ نائلہ باقر نے زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس میں کام کی رفتار کو تیزتر کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اے سی آفس کی تعمیر اور آپریشنل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں ایک طرف انھوں نے جملہ اسٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تو دوسری طرف انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتال انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ مریضوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے کیونکہ محفوظ علاج اور ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور تحصیل انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ وہ اسپورٹس اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹس کیساتھ ملکر اسٹیڈیم کو جلد ازجلد اس قابل بنائے کہ وہاں مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے جوان کھیل سکیں۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ایم سی آفس کا دورہ کیا اور انھوں نے شہر کی جانب جانے والی روڈز اور شہر کے اندر سے گزرنے والی روڈز کی تعمیر و بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Leave a reply