سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے تنگ آکر سرگودھا اور خوشاب میں کھاد ڈیلرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی،کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ان کیخلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں وہی کھاد ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا گندم کی بجائی خطرے میں پڑ گئی
تفصیلات کے مطابق :
ضلع سرگودھا اور خوشاب کے درجنوں کھاد ڈیلرز نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقدمات کے اندراج کیخلاف غیر معینہ مدد کیلئے ہڑتال کر دی ۔کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر اعوان اور حبیب الرحمن نے کہا کہ ہم سرکاری نرخ نامہ پر کھاد یوریا فروخت کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے گوداموں پر ضلعی انتظامیہ چھاپے اور بھاری جرمانے کر رہی ھے جو کہ کھاد ڈیلرز کے ساتھ سرا سر زیادتی و ظلم ھے انتظامیہ بے جا انتقامی کارروائیاں کر رہی ھے جس سے ڈیلرز کے لیے کاروبار کرنا محال ہو گیا انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کیخلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لئیے جائیں نہیں تو ہڑتال جاری رہے گی دوسری طرف کھاد ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث کسانوں کو اپنی فصلوں کیلئے کھاد کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کسان دوکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے