سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ذخیرہ اندوزوں سے برآمد چینی کو مقرر کردہ نرخوں 90 روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو فراہم کرنے کےلیٸے شہر کے مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے ملکر سٹالز لگا دیٸے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے ان سٹالز کا معائنہ کیا ۔ اور چینی کی مقررہ قمیت پر فروخت کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر اے سی سرگودھا عمردراز گوندل کا کہنا تھا ۔ کہ چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ھے ۔ اور یہ سلسلہ چھٹی والے دن بھی جاری رھے گا ۔ تحصیل سرگودھا میں جن افراد نے چینی ذخیرہ کی ھے ۔ انکیخلاف متعدد کارواٸیاں کی جا رہی ھیں ۔ اور ایف آٸی آر و جرمانے بھی کیٸے جا رھے ھیں ۔

سرگودھا : ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے ملکر چینی کے سٹالز لگا لیٸے ۔
Shares: