سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سرگودھا پریس کلب کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا پولیس کاکام امن امان کا قیام ہے جبکہ میڈیا عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرتا ہے ،ایک اچھا صحافی معاشرے میں پائے جانے والے نقائص پر نظررکھتا ہے اوران کی مناسب طریقے سے نشاندہی کرتا ہے پولیس اور میڈیا مل کر معاشرے کو پرامن بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹررضوان احمد خان نے سرگودھا پریس کلب کےصدر عبدالحنان چوہدری ، جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر ، نائب صدر محمد عمران گورائیہ اور سینئر صحافی رانا ساجد اقبال سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر معمولی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مکمل قانونی کاروائی کی جائے تو بڑےجرائم کو روکا جاسکتا ہے۔گھریلو تشدد اور بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کےلئے مربوط حکمت عملی واضح کی جارہی ہے ۔ جرم کی ہر اطلاع پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے گھر سے بھاگنےاور اغواء ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔ تھانہ شاہ پورصدر کے علاقہ سے اغواء ہونے والی ثوبیہ کی بازیابی کےلئےہر زاویہ سے تفتیش کی جارہی ہے اس سلسلہ میں مدعی مقدمہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔اس موقع پر صدر پریس کلب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پولیس کے ساتھ ملکرجرائم کی روک تھام کےلئے اورمعاشرے کے ہر فردتک امن کا  پیغام پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔  (ترجمان سرگودہا پولیس)








