سرگودھا ۔ ڈی پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز سے کراٸم میٹنگ ۔
*سرگودھا : ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی زیرصدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا حسن جہانگیر نے بھی شرکت کی ۔ ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل ہائے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
اور کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ نامکمل چالان بروقت مکمل کروا کر عدالتوں میں جمع کروائیں ۔ راہزنی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔
ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے پولیس کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکل کے تھانوں کاباقاعدگی سے وزٹ کریں اور دی گئی ہدایات اپنی نگرانی میں عملدرآمد کروائیں۔