سرگودھا : ڈی پی او کی تھانہ ساہیوال میں کھلی کچہری ۔

*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ذوالفقار احمد نے تھانہ ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا*

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا پولیس عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ساہیوال میں کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کےلیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔ جس میں چوری کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج ، قتل کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری ، جبکہ شام کے وقت گشت بڑھانے کی بابت احکامات جاری کیے گئے۔انہوں نے ڈی ایس پی ساہیوال سرکل سیف الرحمن کو تمام درخواستوں پر تین دن میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او سرگودھا نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔اس موقع صدر پریس کلب ساہیوال ارشد شاکر نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور ساہیوال سرکل پولیس کی کارکردگی خصوصاً موٹر سائیکل چوری روکنے پر ان کو سراہا۔ انہوں ساہیوال شہر میں ٹریفک کے مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ٹریفک کا مستقل عملہ تعینات کرنے کا حکم جاری کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ساہیوال سیف اللہ، ایس ایچ اوز تھانہ ساہیوال ، ترکھان والہ اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Comments are closed.