سرگودہا،لکسیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاندانی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کشی کر لی، مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے سیال موڑ کے قریب چک پٹھانہ میں نور دین نامی شخص نےخاندانی جھگڑے پر اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی، پولیس کے مطابق پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے نور دین نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں اکبر خان، قلم دین، جمال خان ۔دوران خان جبکہ خواتین شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد نور دین نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ لکسیاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی، آر پی او افضال احمد نے ڈی پی او سرگودہاسے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذہنی معزوری کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل وجوہات کا تعین تفتیش کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

- Home
- جرائم و حادثات
- سرگودہا میں قتل کی لرزہ خیز واردات،ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل