سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کا انکشاف محکمہ انٹی کرپشن سرگودھا اور محکمہ ہیلتھ سرگودھا نے ڈرگ انسپکٹر عامر رضا بابر اور امان اللہ کیخلاف تحقیقات کیں ۔
تفصیلات کے مطابق :
تحقیقات کے بعد دونوں ڈرگ انسپکٹروں کیخلاف آڈیو ویڈیو کے علاوہ دستاویزات سے رشوت لینے کے ثبوت مل گئے تاہم ابھی تک دونوں ڈرگ انسپکٹروں کو معطل نہیں کیا گیا رپورٹ محکمہ صحت کے ارباب اختیار کو بھی ارسال کر دی گئی کاروائی عمل میں نہ لانے پر درخواست دہندہ سہیل بابر اور ذوالفقار علی سراپا احتجاج ہیں ۔ انکا کہنا ھے کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور کھلے ہیں جن سے ماہوار منتھلی وصول کی جاتی ہے عطائیوں کو کھلی چھٹی مل چکی ہے ڈرگ مافیا ممنوعہ غیر میعاری ناقص جعلی غیر رجسٹرڈ نشہ آور جنسی ادوایات ڈرگ انسپکٹروں کی سرپرستی اور ملی بھگت سے فروخت کی جا رہی ہیں جگہ جگہ انسانی زندگیوں سے سرعام کھیلا جا رہا ہے کوئی اتھارٹی ان کیخلاف کاروائی نہیں کر رہی محکمہ انٹی کرپشن سی ای او ہیلتھ ضلعی انتظامیہ ڈرگ انسپکٹروں کے کرپشن کے ثبوت ملنے کے باوجود ڈرگ انسپکٹروں عامر رضا بابر اور امان اللہ کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہے ۔ کرپٹ ڈرگ انسپکٹر اپنے ٹاؤٹوں کی وساطت سے لوٹ مار میں مصروف ہیں میڈیکل سٹور مالکان اور عطائی سرعام انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں درخواست دہندہ سہیل بابر اور ذوالفقار علی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے دشمنوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے دونوں ڈرگ انسپکٹروں کیخلاف انکوائریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔