سرگودھا میں بارش نہ ہونے اور محکمانہ آگاہی نہ ملنے کی بدولت کنو کی فصل بری طرح متاثر

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) بارش نہ ہونے اور محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت آگاہی نہ دینے کے باعث سرگودھا میں کنو کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کا سائز بھی گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال ایکسپورٹ کی مد میں ہمیں 50% کم آمدن ہوگی اس کی بڑی وجہ کرایوں میں تین گنا اضافہ‘ کھاد اور سپرے کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے کاشتکاروں کیلئے ان چیزوں کو خریدنا مشکل تھا جس کے باعث اس سال کنو کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 40% کم ہوگی ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعیب احمد بسراء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کنو کی فصل بہتر ہونے کی وجہ سے 250ملین کی آمدن ہوئی تھی اب مجموعی طور پر فصل بہتر نہ ہونے کے باعث یہ 50%تک کم ہوگی اس کی بڑی وجہ سٹریس سنٹر اور محکمہ زراعت کے عملہ کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت آگاہی نہ دینا ہے شعیب احمد بسراء نے کہا کہ پاکستان کا کنو دنیا بھر میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور اس سے وابستہ لاکھوں خاندان اپنا روزگار کما رہے ہیں مگر دیگر محکموں کی طرح حکومت زراعت پر توجہ دینے کی بجائے اس کو ختم کرنے پر لگی ہے جس کے ذمہ دار محکمہ زراعت کے افراد ہیں پاکستان کو 250ملین کی آمدن ہوتی ہے جو ہر گزرتے دن کیساتھ کم ہورہی ہے حکومت کو اس طرح توجہ دینی ہوگی اور اس سلسلہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments are closed.