سرگودھا میں کسان سراپہ احتجاج ، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ۔

0
64

سرگودھا میں پنجاب حکومت کی جانب سے عارضی کاشت سکیم ، چٹھی 650 کے تحت غریب کاشتکار کو دی گئی اراضی کی الاٹمنٹ کے فیصلہ پر کسان سراپہ احتجاج بن گئے کاشتکاروں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی

سرگودھا میں کسان بورڈ کے صدر شمس نوید چیمہ،محمد ادریس اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ پٹہ دار حکومتی قوانین کے تحت ہر سال 10%اضافہ کیساتھ لگان ادا کررہے ہیں، مذکورہ غیر آبادی اراضی حکومت پاکستان نے 1953، 1960 اور 1970 میں غریب کاشتکاروں اور مہاجرین کو آباد کاری کے تحت دی جس کی باقاعدہ حکومت سے ہونے والے معاہدہ کے تحت جملہ اقساط بھی ادا کی گئیں جس کے بعد مالکانہ حقوق ان غریب کاشتکاروں کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہونے والے تحریری معاہدہ کو بائی پاس کرتے ہوئے موجودہ حکومت ایک ظالمانہ آرڈیننس کے تحت ان غریب کاشتکاروں کو بے دخل کر کے سرمایہ دار طبقہ اور من پسندافراد کو نواز رہی ہے جس پر خاموش رہنا کسی بھی طور ممکن نہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان اس ظالمانہ سلسلہ پر سوموٹو ایکشن لیں اور غریب کاشتکار کے معاشی قتل عام سے گریز کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا دیں گے

Leave a reply