سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شدید احتجاج ۔

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کر دیا ، ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ گزر چکے ہیں ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ھے ۔ جون سے لیکر آج تک ہم سے 24 گھنٹے ڈیوٹیز لی جا رہی ہیں ۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ کووڈ ویکسی نیشن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں ۔ پی او ایل 2 سال سے نہیں ملا ، ایف ٹی اے ساڑھے تین سال سے نہیں ملا ۔ محکمہ ہیلتھ آفیسرز ہماری بات سننے کو تیار نہیں‘ ڈی ایچ او‘ سی ای او کو بھی گزارشات پیش کیں ۔ لیکن کوٸی حل نہ نکلا ۔ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم روڈ پر ہی دھرنا دے دیں گے ۔ احتجاج میں ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا ۔ کہ ریاست مدینہ میں بھی خواتین کو اس طرح ذلیل و خوار کرنا محکمہ صحت افسران کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف کا مطالبہ ۔

Comments are closed.