سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر نائب تحصیلدار صوبہ خان نے17 کنال مالیتی 70لاکھ روپے سرکاری زمین ناجائز قابضین سےواگزار۔

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی ہدایت پر نائب تحصیلدار صوبہ خان نے چک نمبر 80جنوبی میں ایک بڑی کاروائی میں 17 کنال سرکاری ذرعی زمین مربع نمبر 21 کلہ نمبر 24/25 ناجائز قابضین صفدرسے واگزار کروا لی۔ نا جائز قابضین نے فصل کاشت کر کے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہواتھا، سرکاری اراضی کی کل مالیت تقریبا 70لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ نائب تحصیلدار صوبہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی سرگودھا میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہے۔

Shares: