سرگودھا ۔ مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی
سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے) ڈپٹی کمشنر سرگودھا آفس کو کرپشن کی وادی بنانیوالا سپرنٹنڈنٹ اقدس علی بسرا ٕ کی ایما پر میرے کیس میں ممبر کا جعلی فیصلہ بنا کرمیری حق تلفی کی جا رہی ھے ۔ موجودہ رجسٹری محرر اقدس شاہ نے تو ذلیل کرنیکی کی حد کر دی ۔ میں درخواستیں دے دے کر تھک گٸ ہوں ۔ مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم اکستان سے فوری نوٹس کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
20 سال سے ایک ہی سیٹ پر بیٹھا اقدس علی اتنا اپروچ ایبل ھے جو رجسٹری محرر خود لگواتا ھے ۔ مالی ہو یا خاکروب جتنے پیسے اتنی بڑی ترقی دلوانے کا ماہر ۔ ڈی سی کے معطل کیۓ جانیوالے ملازمین بھی خود بحال کر دیتا ھے ۔ حال ہی میں انسپیکشن ٹیم آٸ ۔ اور رپورٹ میں زیادہ پیریڈ والوں کے نام تحریر کیۓ ۔ لیکن سپرنٹنڈنٹ اقدس کا نام رشوت کی نظر ہو گیا ۔ رجسٹری محرر وقار شاہ پر خصوصی نوازشیں ۔ بدعنوان ملازمین اقدس کے اثاثہ جات میں اضافہ کرتے ہیں ۔ رجسٹری محرر ، سپرنٹنڈنٹ ، اکاٶنٹ و رجسٹری برانچ ، اور اسلحہ برانچ کے چپڑاسیوں و اہلکاروں نے نۓ موٹرساٸیکل ، گاڑیاں اور نۓ مکان کیسے اور کہاں سے لیۓ ۔ ان سب کی قبل از تعیناتی انکے اثاثے اور موجودہ دور کے اثاثہ جات اور اس سپرنٹنڈنٹ اقدس علی بسرا ٕ کے بھی اثاثہ جات چیک کیۓ جاٸیں ۔ تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ گا ۔ مزید بہت کچھ بدعنوانیاں باقی ہیں ۔ جو نذیراں بی بی چک 40 نے روتے ہوۓ انصاف کے اعلیٰ حکام سے بھیک مانگتے ہوۓ بیان کیا ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی کا کہنا ھے کہ افسران ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کی گرپ اتنی کمزور کیوں ھے ۔ اور 20 سالہ تعینات سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیوں نہیں کیا جا رہا ۔ اور کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ سینکڑوں درخواستیں دے چکی ھے ۔ لیکن کسی نے بھی داد درسی نہیں کی ۔ ساٸلہ کی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فی الفور نوٹس لیتے ہوۓ انصاف کی اپیل ۔