سرگودھا ۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے رہائشیوں کا بغیر نوٹس دیے غیر قانونی طور پر میٹر اتارنے پر محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج ،
شدید نعرے بازی بھی کی ،باز نہ آنے کی صورت میں روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے کی دھمکی ۔
تفصیلات کے مطابق :
نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے ایگزیکٹو بلاک میں رہائش پزیر اوورسیز پاکستانیوں نے محکمہ واپڈا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے واپڈا نے تیس سے چالیس ہزار روپے رشوت وصول کر کے بجلی میٹر نصب کیے ،ہم سے باضابطہ طور پر درخواستیں وصول کیں،سروے رپورٹ جاری کیں،بعد ازاں ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے اور کچھ عرصہ بعد خود ہی میٹر اتارنے آگئے حالانکہ بجلی میٹر کنزیومر کی ملکیت ہوتا ہے اور اب محکمہ واپڈا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ غیر منظور شدہ(UN ELETIFIED AREA)علاقہ ہےہمارا محکمہ واپڈا سے سوال ہے کیا میٹر بجلی نصب کرتے وقت انھیں معلوم نہ تھا ۔
ایک طرف تو حکومت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ دوسری طرف واپڈا کا عملہ ہمارے لیے وبال جان بنا ہوا ہے ہماری باغی ٹی وی کے توسط سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ہمارے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ہماری واپڈا کے کرپٹ عملہ سے جان چھڑائی جائے ۔

سرگودھا ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا محکمہ واپڈا کیخلاف شدید احتجاج ۔
Shares:







