منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ گیارہ گرفتارملزمان سے چرس1120گرام وناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے شکیل سکنہ چک70شمالی سے چرس1120گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے مناسب علی سکنہ گھلاپور سے رائفل8ایم ایم، قمر شہزاد سکنہ گھلاپور سے رائفل444بور، عامر شہزاد سکنہ لکسیاں سے بندوق12بور معہ پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اکرام سکنہ اوپی سے رائفل444بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے توقیر سکنہ78شمالی سے پسٹل30بور، دلاور مسیح سکنہ محافظ ٹاؤن سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے لیاقت سکنہ خواجہ آبادسے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نوید عباس سکنہ نہنگ سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے ریاست علی سکنہ 75جنوبی سے پسٹل30بوراور تھانہ میانی پولیس نے تصور حیات سکنہ رادھن سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔