سرگودھا پولیس نے دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔

0
45

سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ کینٹ پولیس کی کارواٸ ۔ دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار ۔ 1160 گرام ہیروٸن اور ایک کلو چرس برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ کینٹ فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 48 شمالی دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری LEC-2435 کو روکا ۔ کار کے خفیہ خانوں سے 1160 گرام ہیروٸن اور ایک کلو چرس برآمد کر لی ۔ اور ملزم اللہ داد ولد محمد حیات سکنہ سیدوآنہ تحصیل و ضلع سرگودھا کو حراست میں لے لیا ۔ یاد رہے ملزم دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروشی کا کام کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کیخلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ سرگودھا میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گٸ ۔

Leave a reply