جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں میں تیزی لائیں۔شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رفعت مختار راجہ کا سرگودھا ریجن کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب ۔
تفصیلات کے مطابق :
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رفعت مختار راجہ نے سرگودھا ریجن کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں میں تیزی لائیں ۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کریں ۔ اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں ۔ اغواء ، ریپ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں ۔
آر پی او سرگودھا رفعت مختار راجہ نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں ۔ 15 کی کالزپر ریسپانس ٹائم بہتر بناتے ہوئے فوری کاروائی کریں تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔پولیس کے بروقت کرائم سین پر پہنچنے سے جرائم کو ٹریس کرنے اور ان جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مدد ملتی ہے۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کی بروقت داد رسی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کیپٹن(ر)طارق ولائیت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر طاہر رحمن خان اور ایس پی آر آئی بی سرگودھا مطیع اللہ خان نے شرکت کی۔

Shares: