سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا آمد ۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے دفاتر کی انسپکشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا کا دورہ کیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔آر پی ا وسرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے کہا کہ شہدائے پولیس نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء ہماراثاثہ ہیں۔ ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آر پی او سرگودھا ریجن نے کوت کی انسپکشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی درست نہ ہونے پر انچارج کوت پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ اسلحہ و ایمونشن کی صفائی و ستھرائی کو ہر حالت میں بہترین ہونا چاہیئے۔ ریسور س مینجمنٹ سنٹر میں موجود وردی اور دیگر سامان کا جائزہ لیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے کہا کہ سامان کی آن لائن شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ملٹی پرپز ہال کے وزٹ کے بعدسید احمد مبین شہید ہسپتال اور پرائمری سکول کو بھی چیک کیا۔ایلیٹ کے وردی گودام اور پولیس اہلکاروں کی بیرکس کا معائنہ کیا۔ریزرو انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔آر پی او سرگودھا نے پولیس میس اور موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کا بھی وزٹ کیا۔ میس مینو کو مزید بہتر کیا جائے اور میس پر صفائی کا خاص
خیا ل رکھا جائے۔ انچارج موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا نے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کی ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا اور ضلع پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کوپولیس لائن سرگودھا میں تعینات ہیڈ کنسٹیبل بدر منیر کو اس کی نا اہلی پر اس کو معطل کرنے کے احکامات دیئے۔آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی یو،سپیشل ایلیٹ گروپ اور ڈسٹرکٹ ایلیٹ گروپ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آر پی او سرگودھا نے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پنجاب پولیس زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ بعدازاں آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھا کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او آفس کے برانچ انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے آر پی اوسرگودھا محمد فیصل رانا کو ضلع سرگودھا میں کرائم کی صورتحال اور سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے پولیس افسران واہلکاروں کو مخاطب ہو کر کہا کہ تعلیمی اداروں،مساجد،امام بارگاہوں،حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔کرائم کی صورتحال پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو چھپانا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایف آئی آر کی فری اور فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصاً سکول،کالجز اور یونیورسٹی کے اردگردبلا تفریق کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔انچارج شکایات سیل،انچارج سیکیورٹی،انچارج ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ کو بہتر سروس ڈلیوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے برانچ انچارجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ عوام کے مسائل حل ہوں گے تو پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔ لوگوں کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس میٹنگ میں ڈی پی او سرگودھا ذولفقار احمد،ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان،ایڈیشنل ایس پی واجد حسین سمیت دفتر کی تمام برانچز کے انچارج نے شرکت کی۔

Shares: