*سرگودھا میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ ان ایکشن ۔ عدالتی مفروروں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں لہن شراب اور اسلحہ برآمد*
ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر چوہدری صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ نے عدالتی مفروروں شراب فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے ملزم اصغر اور الیاس سے 200لیٹر اور امجد سے 15لیٹر شراب برآمد جبکہ محمد شعیب سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا اسی طرح عدالتی مفرور تنویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور کیٹگری اے کے اشتہار ی طارق کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔