سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، فروری تک سارے ہو جائیں گے : اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن
تفصیلات کے مطابق :
*زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی : حافظ عبدالمنان بیگ*
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ نے کہا ہے کہ تحصیل کوٹ مومن میں تقریبا 30 بھٹے ہیں جن میں سے 11 کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فروری تک سارے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی جو کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ *زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹے سموگ کے دنوں میں بند نہیں کرنے پڑیں گے اور یوں اینٹوں کی قلت بھی واقع نہیں ہوگی اور ریٹس بھی کنٹرول میں رہیں گے۔*
آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کو بھٹے کے اندر نہیں جانا پڑے گا اور ان کے کام کرنے کے حالات کار میں بھی بہتری آئے گی۔ *مزید برآں 20 سے 30 فیصد تک کوئلے کی بھی بچت ہوگی۔*