*سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ کاراور07موٹرسائیکل برآمد*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایت پرسٹی ایریا میں کاراور موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک کار سمیت سات موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مدعی مقدمات کو بلواکر بعدازقانونی کاروائی چوری شدہ کاراور موٹرسائیکلیں ان کے حوالے کی گئیں۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے کار اورموٹرسائیکلوں کی چابیاں شہریوں عبدالستار، محمد زبیر، ظہور احمد، احمد حسن، عمرفاروق، گلزار احمد، محمد اجمل، عزیز الرحمن کے حوالے کیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے قیمتی مال کی حفاظت کرنا اور چوری ہوجانے کی صورت میں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے مال برآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان سبطین شاہ ولد ارشاد شاہ اور شاہ زیب ولد شمشیر کے قبضہ سے ایک ہارس پاور کار، تین موٹرسائیکل ہنڈا125CCاور چارموٹرسائیکل CD/70کل مالیت21لاکھ10ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان گھروں کے باہر بغیر لاک کے کھڑے موٹرسائیکل اور کارچوری کرتے تھے اور ان کے سپیئرپارٹس مختلف علاقوں میں جاکر فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو بعدازقانونی کاروائی حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔

Shares: