سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست جمع

0
329

سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن کے آفس درخواست جمع۔
تفصیلات کے مطابق :
چک نمبر 54 شمالی کے رھاٸشی تصور حسین ولد سید رسول نے رشوت لینے کا الزام لگا کر تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے آفس درخواست جمع کروا دی۔ اسکے علاوہ ڈی پی او سرگودھا اور آر پی او سرگودھا آفس بھی بذریعہ ڈاک درخواستیں بھجواٸ گٸ۔ درخواست دہندہ کا کہنا ھے کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھے اور میرے بھاٸیوں کو بلاوجہ گھر سے اٹھا کر تھانہ میں بند کیا اور اسکے بعد شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جبکہ میں اور میرے بھاٸ بالکل بےگناہ تھے۔ اسکے بعد کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھ سے کہا کہ اگر تم خود کو اور اپنے تینوں بھاٸیوں کو قتل کے مقدمہ سے بچانا چاہتے ھو تو ساڑھے چار لاکھ روپے رشوت دینی ھو گی۔ تو میں نے گھر فون کیا اور میرے گھر والوں نے مال مویشی بیچ کر ساڑھے چار لاکھ روپے تھانہ میں دیٸے۔ اور پھر ایس ایچ او نے مجھے اور میرے ایک بھاٸ احمد یار کو رھا کیا۔ اور کہا کہ باقی دو بھاٸیوں کو بعد میں لے جانا۔ رشوت لینے کے باوجود بھی ایس ایچ او ثقلین شاہ نے ھمارے مخالفین کے ساتھ ملکر میرے دو بھاٸ اسفند یار اور جاوید اقبال کو قتل اور ڈکیتی کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں چالان کر دیا۔ اور کچھ دن بعد میرے بڑے بھاٸ احمد یار کو مخالفین نے گھر بیٹھک میں گھس کر قتل کر دیا۔ درخواست دہندہ تصور حسین ولد سید رسول نے کہا کہ میرے بھاٸ احمد یار کے قتل کی عدالتی کارواٸ کی وجہ سے مجھ سے درخواست جمع کروانے میں تاخیر ھوٸ۔ اور کہا کہ میری ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور آٸ جی پنجاب اور اعلی حکام سے یہ اپیل ھے کہ پلیز مجھے انصاف دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ اور جلد سے جلد اپنی زیرنگرانی میری درخواست پہ عمل درآمد کرواٸیں۔

Leave a reply