سرگودھا : تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، مجرم اشتہار ی اوردو منشیات فروش گرفتار، اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پراشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر زآصف سلطان اور محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تین سال سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مختار احمد ولد زمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارملزم نے دسمبر2017کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر چک78شمالی کے رہائشی توقیر احمد سے اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی قبل ازیں اشتہاری مجرم کے دونوں ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے۔ اسی طرح منشیات فروشی میں ملوث ملزمان علی حسین عرف عنصر سے چرس1کلو240گرام اور اسد نعیم ولد احمد خان سے چرس1کلو260گرام برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: