سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ ساجد شہید پولیس کی بڑی کاروائی، نجی ہسپتال میں چوری کرنے والے گروہ کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، 46لاکھ روپے نقدی برآمد

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نجی ہسپتال میں ملازمین نے لاکھوں روپے چوری کرلیے ہیں اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر محمد طارق اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور عبدالباسط کی مدعیت میں ہسپتال کے پانچ ملازمین کے خلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دو مرکزی ملزمان شیراز احمد اور طاہر عباس کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم کل مالیتی 46لاکھ روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Shares: