سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری گرفتار*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سمیع اللہ خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز وسیم عباس اور ذوالفقار احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان غلام مصطفی ولد شیر محمد اور محمد شہزاد ولد محمد اعجاز کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم غلام مصطفی نے سال 2018 کو اپنے دیگر دوساتھیوں سے ملکر جلال پورجدید کے رہائشی مطیع الحسنین سے اسلحہ کے زورپر نقدی اور موٹرسائیکل چھینا تھا جبکہ اشتہاری مجرم محمد شہزاد نے سال 2015 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر کولووال کے رہائشی محمد عارف سے واردات کی اور نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے چونکہ دونوں مقدمات میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ شاہ پورصدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)