سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پور صدر کے علاقہ میں تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، تین ملزمان کو 3/3 بار سزائے موت

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقہ میں ہونے والے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔پولیس کی طرف سے مقدمہ کی بھرپور پیروی اور تمام شہادتیں مہیا کی گئیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے پولیس نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پورسٹی کے قصبہ بھبڑانی میں تہرے قتل کی ایک بھیانک واردات کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان شفقت اللہ ، نعمت اللہ اور ثناء اللہ پسران عنایت اللہ چنگڑ کو تین تین مرتبہ سزائے مو ت اور مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے ۔ ملزمان نے 2018ء میں دن دیہاڑے گھات لگا کر فائرنگ کر کے ایک نوجوان عمران ، اس کے دس سالہ بھتیجے عمیرعمر اور غلام مجتبیٰ کو بھبڑانی سے شاہ پور آتے ہوئے قتل کر دیا تھا ۔ اسی مقدمہ کے ایک اور ملزم محمد افضل کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا ۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہو گی ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے انہی ملزمان کو اسی مقدمہ میں ایک اور دفعہ کے تحت دس دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا ہے ۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

Shares: