سرگودھا ۔ ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ۔ مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم ۔

0
40

*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ، لوگوں کو ٹریفک قوانین سےآگاہی کے ساتھ حادثات کا سبب بننے والے مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم کروا دیئے۔*
تفصیلات کے مطابق :
دیہاتی علاقوں میں بسنے والی عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی نسبتاً شہری علاقوں کے کم ہوتی ہے دیہاتی علاقوں سے گزرنے والی مرکزی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کے دباؤ کے باعث سڑکوں اور ان کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور گڑھے بننے کیوجہ سے حادثات کے رونما ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ حادثات کی وجہ سے بننے والے ان گڑھوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انسپکٹر محمد اعظم مغل اور ان کی ٹیم نے لک شہر سے گزرنے والی سرگودھا گجرات روڈ پر موجود گڑھے ختم کروائے جس سے نہ صرف سڑک کشادہ ہوگئی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر دھند کے دوران بہتر نظر آنے کے لیے سٹکرز بھی چسپاں کیے ۔ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینے کے ساتھ حادثات سے بچنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a reply