جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

مجھے خدا پر بہت بھروسہ ہے
0
55
sargun mehta

انڈین پنجابی اداکارہ سرگن مہتا نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انسان جب فیصلے کرتے وقت بہت زیادہ دماغ لڑائے تو ایسے فیصلے اکثر غلط ہوجایا کرتے ہیں. اس لئے انسان کو بس خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے فیصلے کر لینے چاہیں. سرگن مہتا نے کہا کہ میں نے ہمشہ فیصلہ کرتے وقت اپنے رب کی رضا اس میں شامل کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرنا ہوتا ہے تو مجھے کہا جاتا ہے کہ فلاں ہیرو کی فلمیں فلاپ تھیں وہ اس پراجیکٹ کا حصہ ہے.

مجھےیہ کہا جاتا ہے یہ نہ کرو وہ نہ کرو، میں کیا کرتی ہوں کہ میں خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ہاں کر دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ”انسان بہت زیادہ سوچنے کی بجائے سرنڈر کر کے بس اپنے فیصلے کی ڈوریاں اللہ کے ہاتھ دے دے. سب اچھا ہوتا ہے سب اوکے کی رپورٹ ہوتی ہے”. یاد رہے کہ سرگن مہتا انڈین پنجابی فلموں کی معروف ہیروئن ہیں، ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی پنجابی فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں اور وہ جتنی انڈیا میں‌مقبول ہیں اتنی ہی پاکستان میں بھی مقبول ہیں.

حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

Leave a reply