سرکاری سکول اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا ملیں،سکول بند

0
37

قصور
تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ کا 1976 سے قائم شد دو کمروں پر مشتمل 300 بچوں کی تعداد والا سکول PEF کی طرف سے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا دینے پر بند کر دیا گیا،گورنمنٹ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

تفصیلات کے مطابق قصور میں نظام تعلیم کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں
تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ میں 1976 میں عارضی بلڈنگ بنا کر پرائمری سکول قائم کیا گیا جس کی بلڈنگ 1993 میں محض دو کمروں پر مشتمل تعمیر کی گئی
اس سکول میں 300 بچے زیر تعلیم ہیں اور کل عملہ 5 افراد پر مشتمل ہے
اس سکول کو 15_3_2017 کو PEF کے انڈر رجسٹریشن نمبر 35130153 کیا گیا

لوگوں نے بارہا گورنمنٹ کو سکول کی زبو حالی بارے درخواستیں دیں مگر بے سود رہا
بلاآخر اہلیان علاقہ نے 17_2_2020 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کو تحریری درخواست لکھی جنہوں نے باقاعدہ خود وزٹ کرکے سکول کی خستہ حالی دیکھی تاہم کوئی کاروائی نا کی گئی
اس کے بعد اہلیان علاقہ نے سابق ڈپٹی کمشنر قصور کو بھی آگاہ کیا جنہوں نے سوائے تسلی دینے کے کچھ نا کیا
بالآخر کئی ماہ کی تنخواہیں نا ملنے، سکول کی چھت گری ہونے اور بچوں کیلئے فرنیچر نا ہونے کے باعث اس سکول کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو بند کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ کے 300 غریب بچے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں

Leave a reply