ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

0
27

سندھ حکومت نے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جےآئی ٹی تشکیل دی دے اور کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جےآئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی کریں گے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ٹواورایسٹ ون ، ڈی ایس پی میمن گوٹھ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون سمیت دیگر ارکان کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کے سربراہ کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں ناظم قتل کیس میں ملوث پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گرفتاری دے دی تھی ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جام اویس نے ملیر میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دی۔

ناظم جوکھیو کو سو شل میڈیا پر بیان وائرل کرنے پر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقتول کے بھائی نے ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا۔

مقتول کے لواحقین سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ کیا تھا جبکہ صوبائی وزیرسعیدغنی اورامتیازشیخ نے بھی لواحقین سےملاقات کی ، جس میں مقتول کے لواحقین نے یقین دہانی پراحتجاج چوبیس گھنٹے کیلئے موخر کر دیا تھا۔

اس سے قبل ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد جام اویس کے گن مین ہیں، تاہم وہ مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔

Leave a reply