فیصل آباد(25مارچ2021ء)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریش پوری قانونی قوت سے جاری ہے اور قابضین سے رواں سال اب تک 62،ارب 47کروڑ روپے مالیت کی 12ہزار 288،ایکڑ قیمتی زرعی،کمرشل اور انڈسٹریل اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی 55کروڑ روپے مالیت کی 39،ایکڑ اراضی بھی واگزار کراکر مالکان کے حوالے کی گئی ہے۔

سرکاری اراضی پر قابض 57قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات کا اندارج اور ان سے تاوان کی رقم حاصل کرنے کے لئے بھی ڈیٹا تیار کیا جاچکا ہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتائی۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی،ایڈیشنل کمشنر عمران رضا عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یونیو فضل ربی چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں جنوری سے اب تک 15،ارب روپے مالیت کی 5720۔ایکڑ،ضلع جھنگ میں 67کروڑ روپے کی4491۔ایکڑاراضی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3،ارب روپے کی 997۔ایکڑ اور چنیوٹ میں ایک ارب 90کروڑ روپے مالیت کی 1079۔ایکڑ اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو اعلیٰ صوبائی حکام پورٹل پر براہ راست مانیٹر بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز کی مجموعی طور پر 49شکایات کے مطابق 211،ایکڑ 3کنال 3مرلے اراضی زیر قبضہ ہے جس میں سے 55کروڑ روپے مالیت کی 39۔ایکڑ 2مرلے قیمتی اراضی قبضہ گروپس سے خالی کراکر مالکان کو فراہم اوران کی دادرسی کی گئی ہے جبکہ بقیہ اراضی کو بھی واگزار کرانے کے عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے

اورزرعی اراضی پر دوبارہ قبضہ روکنے کے لئے اراضی اوپن نیلامی کے تحت کاشت پر دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں 100کنال کے قریب اراضی پر سابق ارکان اسمبلی بھی قابض تھے جسے واگزار
کرالیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ میں اراضی گزشتہ 35سالوں سے ایک ہی خاندان کے زیر قبضہ تھی جس سمیت مجموعی طور پر 2600،ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی جو ضلع کی تاریخ کا بڑا آپریشن تھا

اسی طرح گزشتہ ماہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی میں 4،ارب روپے کی 400،ایکڑ انڈسٹریل اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کراکر فیڈمک کے حوالے کی گئی جس سے 32ممالک کی عرصہ دراز سے رکی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور رہ جانے والی اراضی کو بھی واگزار کرایا جائے گا۔

Shares: