سرکاری اراضی پر قبضہ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نےمسلم لیگ ن کے ایم این اے سمیت 2 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن چودھری محمداشرف ،اسلم اورارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم این اے چودھری محمد اشرف صوبائی حکومت کی 36 ایکڑزمین پر 29 سال سے قابض تھا ،چودھری محمد اشرف نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور ریکارڈ بھی غائب کیا،

اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی رہنماؤں پر اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی انکوائری میں نامزد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا.

ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

اس سے قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.

Comments are closed.