دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

0
65

دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار
دفترمحتسب پنجاب کی ہدایت پربھکرکی تحصیل کلورکوٹ کے چک نمبر36/ایم ایل میں 52کنال2مرلہ سرکاری اراضی کومجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیرکالونی قراردے کر مختلف افراد کو غیرقانونی فروخت کرنے کے معاملہ کی تحقیقات کے بعد 28 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے8 کنال10مرلہ رقبہ کے 17 احاطہ جات ناجائز قابضین سے واگزارکروا لئے گئے ہیں اور محکمہ مال نے بے ضابطگیوں کے مرتکب فیلڈ سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

جھنگ کے غلام جعفر کی شکایت پر دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر کی جانے والی ایک علیحدہ کارروائی کے نتیجہ میں انتظامیہ نے جھنگ کے چک نمبر461ج ب میں چراہ گاہ کے لئے مختص سرکاری رقبہ میں سے 31 کنال 3 مرلہ جگہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا ہے جس کی کل مارکیٹ ویلیو 77 لاکھ 57 ہزار 500 روپے ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کے حکم پر گوجرانوالہ، وہاڑی اور مظفرگڑھ میں 44 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کی 8کنال 10مرلہ سرکاری اراضی کو بھی قابضین سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

Leave a reply