اسلام آباد؛ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا بحران مگر کیوں؟

0
32

اسلام آباد؛ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا بحران مگر کیوں؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 4 سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کے باعث بحرانی کفیت ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر اقتدار کے 4 بڑے سرکاری اسپتالوں میں 1300 سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جو اسپتالوں کے مجودہ عملے کے 35 فیصد بنتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان 4 اسپتالوں میں ماہانہ 11 لاکھ مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں تاہم ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال کافی حد تک متاثر ہیں۔ جبکہ حکومت عوام کو میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام اور پمز(پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں 400 سے زائد پروفیسرز، رجسٹرارز، نرسز کی سیٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کی دیکھ بھال، آپریشنز میں تاخیر اور دیگر شعبوں کو مشکلات کا سامنا ہیں۔

پولی کلینک میں 350 سے زائد، نیرم (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن) اسپتال میں 120 سے زائد جب کہ سی ڈی اے زسپتال میں 100 سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل زسٹاف کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں انستھزیا کا کوئی عملہ موجود ہی نہیں ہے۔ آپریشنز کے لیے انستھزیا کے پرائیوٹ عملے کی خدمات لیتے ہیں، جسکی وجہ سے آپریشنز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
وزارت صحت کی جانب سے ان اسپتالوں کے لیے 32 صحت کے مختلف سکیموں کے لیے 12 ارب کے فنڈز مختص کئے گئے تھے تاہم ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کو بار بار درخواست کے باوجود بھی ابھی تک ان فنڈز کی ادائیگی پر پیشرفت نہیں ہوسکی، جسکی وجہ سے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی سیٹیں خالی ہیں اور اسپتالوں کے معاملات چلانا کافی مشکل ہوگیا ہیں۔

Leave a reply