سرکاری ہسپتالوں میں عملہ نہ ہونے کے برابر،کیا وجہ بنی؟

0
31

باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے لیے صرف دوسو ستائیس ڈاکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ سرکاری ہسپتالوں کا تمام عملہ کورونا وائرس کا شکار مریضوں سے رابطے میں نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بنائے گئے کورونا وارڈز میں دوسو ستائیس ڈاکٹرز، پانچ سو بائیس نرسز، 54 پیرامیڈیکس اور اٹھائیس افراد لیبارٹریز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں دوسو ساٹھ زائد عملہ اور وارڈ اٹینڈنڈ اپنی ڈیوٹیز دے رہے۔ ایڈویزاری گروپ کی مشاورت سے ڈیوٹیز کو دیکھ کر اس عملے کو فائنل کیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے شکار پچیس افراد کووینٹیلیٹرز کی سہولت دی جارہی ہے۔

Leave a reply