سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

ٹیکس نیٹ کو بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل
Cabnet

نقصان میں جا رہی سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نقصان میں جا رہی سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں جبکہ نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اعلیٰ اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ پورا کرنے کے بارے میں پرعزم ہے، ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی کے 534 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 538 ارب کے محصولات اکٹھے کیے گئے، اسی طرح اگست کے 648 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 669 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
دورانِ اجلاس نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے جبکہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کےلیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن کے بارے میں وفاق اور صوبوں کے مابین روابط کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی سرکاری کارپوریشنز جو نقصان میں جا رہی ہیں ان کی نجکاری کاعمل تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تیز تر کیا جائے۔

Comments are closed.