ہری پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سرکاری سکول میں آگ لگ گئی، 1400 طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا ہے

آگ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں لگی، چند ہی لمحوں میں آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق جب آ گ لگی اس وقت تقریباً 1400 طالبات اسکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے،ٹی ایم اے ہری پور اورغازی سے فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

فائربریگیڈکی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں مقامی افراد بھی شریک ہوئے،ہری پور کا علاقہ پہاڑی ہونےکی وجہ سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری رہی، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ نے شدت پکڑی. اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں،آگ کیسے لگی اس پر تحقیقات جاری ہیں

سکول میں آگ کی خبر ملنے پر طالبات کے والدین بھی بڑی تعداد میں سکول پہنچ گئے، آتشزدگی کے واقعہ کے بعد طالبات اور والدین میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اساتذہ کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے.

بغیر اجازت دوسری شادی ، نوجوان کو عدالت نے سنائی سزا

دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سرکاری سکول میں آگ، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ہری پور میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں آگ لگنے کے واقعہ کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے بروقت اور فوری کارروائی کر کے طالبات کو بحفاظت نکالا، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سکول میں آگ لگنے کی واقعہ کی رپورٹ دیں،اسکول کی عمارت میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں

Shares: