سرکاری سکولوں میں ہوم ورک دینے کے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

باغی ٹی وی :‏سردیوں کی چھٹیوں کے پیشِ نظر سرکاری سکولوں میں ہوم ورک دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے. پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا.تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کے بعد والدین بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔سکولوں میں تعطیلات جلدی کرنے کی بھی اپیل کی جا رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں

. محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے36اضلاع کے سی ای اوز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیوں کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔پیک امتحان ختم کرنے اور تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر بھی سفارشات لی جائیں گی۔اجلاس قائداعظم اکیڈمی و ترقی تعلیم وحدت روڈ پر ہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی شرکت کریں گے

Shares: