اداکار، پرڈیوسر اور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جو اپنے کام کی وجہ سے الگ ہی شناخت رکھتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلم بنانے میں بہت وقت لگتا ہے ، اور ٹی وی ڈرامہ بنانے میں بھی بہت وقت لگتا ہے میں 26 قسطوں سے اب گھبراتا ہوں. لہذا میں نے سوچا ہے کہ اب میں اپنے یوٹیوب چینل جس کا نام ہے کھوسٹ فلمز اس پر پر ہفتہ وار تین پروگرام کیا کروں گا. جمعرات کی رات کو کھوسٹ دی ٹرانسلیشن کے نام سے پروگرام ہو گا جس میں معروف پنچابی گانوں کی انگلش میں ٹرانسلیشن کیا کروں گا، میری جو ہنسنے ہنسانے والی خاصیت ہے اسکو زندہ کروں گا. میں جانتا ہوں میں کافی عرصے سے گھمبیر اور سنجیدہ کام کررہا ہوں اس سے زرا بریک لوں گا. جمعے کو میں پروگرام کروں گا باادب کھوسٹ ، چونکہ مجھے پڑھنے پڑھانے کا شوق ہے لہذا ایسی چیزوں پر ڈسکشن کیا کروں گا.ہفتہ کی
رات کو پروگرام آیا کریگا کھوسٹ ان اد کچن ، اس میں نہ صرف کھانا بنایا کروں گا بلکہ ساتھ ساتھ اپنی پسندیدہ فلمز پر بھی بات کیا کروں گا. اور یہ تینوں پروگرام رات آٹ بجے یوٹیوب پر اپلوڈ ہوا کریں گے. یوں سرمد کھوسٹ کے مداحوں کےلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ ہفتے میں تین بار سرمد کو دیکھ سکا کریں گے.