سرمایہ کار کیوں‌اپنا سرمایہ نکال رہا ، احسن اقبال نے بتادیا

0
23

سرمایہ کار کیوں‌اپنا سرمایہ نکال رہا ، احسن اقبال نے بتادیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے انتقامی ایجنڈے کی وجہ سے ہر کوئی ملک سے اپنا سرمایہ نکال رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کمر توڑ مہنگائی ہے، بجائے ہم کہتے ترجمان حکومت نے خود تسلیم کر لیا کہ کمر توڑ منہگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی 14 فیصد ہے، یہ بدترین اقتصادی بحران مین میڈ بحران ہے، موجودہ اقتصادی بحران حکومت کی نالائقی اور ناہلی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور معاشی سست روی ہے جب کہ حکومت چینی اور آٹا مافیا کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔
واضح‌ رہے کہ ملک میں مہنگائی اور معیشت کی مشکلات کی وجہ سے عوام پر بہت گہرا اثر پڑ رہا ہے . اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے .

Leave a reply