بالی وڈ میں کوریوگرفرز کا جب بھی نام لیا جائے تو سروج خان کا نام نمایاں ناموں میں ہوگا ، انہوں نے اسی نوے اور اپنے انتقال تک کے دور کی ہیروئنز کے لئے گانے کوریو گراف کئے، سروج خان کی سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ جوڑی کو ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا ۔ خصوصی طور پر مادھوری کے جتنے بھی سپر ہٹ گانے ہیں وہ سب کے سب ہی سروج خان نے کوریوگراف کئے، اور سروج خان یہ خود بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ میرے گانوں کے ساتھ مادھوری نے بہت انصاف کیا۔ اطلاعات یہ ہیں نامور فلمساز بھوشن کمار سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے جا رہے ہیں، فلم کو ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت کی جا رہی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ مادھوری کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے وہ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔”مادھوری کے علاوہ بھی کئی اور اداکارائوں کوسروج خان کی زندگی کے مختلف حصوں کے کردار دئیے جائیں گے۔ سروج خان کے مداحوں کے لئے یقینا یہ فلم کسی تحفے سے کم نہ ہو گی ۔”