شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری مقبوضہ کشمیر پر ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیراعظم کے مظالم برداشت کرلیں گے، سر نہیں جھکائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا قوم جوش و خروش مگر بھاری دل سے جشن آزادی منائے گی، باپ اور بیٹی بیرون ملک سے خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئے، ایک بیٹی بیمار ماں کو چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئی، پوری قوم جانتی ہے یہ گرفتاریاں پہلی بار نہیں ہوئیں، یہ گردن کٹ جائے گی حکومت کے سامنے نہیں جھکے گی، ہم نے پہلے بھی یہ ظلم و ستم برداشت کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا یہ حکومت کی بھول ہے کہ ان چیرہ دستیوں سے ہمیں دبالے گی، ایسے حادثوں کو برداشت کرتے میری عمر گزر گئی، مریم نواز نیب میں باقاعدہ پیش ہوتی رہیں، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، اپوزیشن حکومت کو دیوار سے لگا دے گی، ملک کو اندھیروں سے نکالنا نواز شریف کا قصور ہے ؟ شاہد خاقان نے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، شاہد خاقان نے میدانوں، پہاڑوں سے پائپ لائن گزار کر گیس پہنچائی۔

واضح‌رہے کہ یوسف عباس اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس اورمنی لانڈرنگ کےا لزام میں گرفتار کیا ہے…جس کیس میں ان کو گرفتار کیا گیا اس کیس کی مکمل تفصیل بھی مریم نواز کو نیب نے دی ہیں . نیب حکام نے ان کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ آپ نیب میں بلانے کے باوجود حاٍضر نہیں ہوئی.اس لیے آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے.گرفتاری کے بعد انہیں ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس لے جایا جائے گا جہاں ان کی گرفتاری ڈالی جائے گی .پھر انہیں ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا

Shares: