معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہےکہ بالی وڈ میں کام کرنے کا اپنا ایک کلچر ہے وہاں اداکارائیں آسانی سے بولڈ مناطر شوٹ کروا لیتی ہیں اور بولڈ کپڑے زیب تن کر لیتی ہیں اگر مجھے کوئی ایسی آفر ہو تو یقینا میں اسے قبول نہیں کروں گی کیونکہ میری اپنی حدود ہیںکام کے حوالے سے. میںنہ بولڈ مناظر شوٹ کروا سکتی ہوں نہ ہی کم کپڑے پہن سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جس لیول کا اس وقت فلم انڈسٹری میں ہو رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اب تو پاکستان کے کسی فنکار کو باہر کے ملک جا کر کام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان میںنوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں تھام لی ہے اور وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں ایسا کمال کا کام ہو رہا ہے کہ دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہوجائیں. انہوں نے مزید کہا کہ” ہمارے نوجوان فلم میکرز ہی پاکستان کا کام انٹرنیشنل مارکیٹ میںلیکر جائیں گے.” اور وہ دن دور نہیں جب دنیا میں پاکستانی فلموں کا ڈنکا بجے گا.








