پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایک میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
باغی ٹی وی :ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ’’ہیلو پاکستان‘‘میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔
فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی کالے رنگ کا مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اور ماڈل فہد مرزا بھی سگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کا بولڈ انداز اور ان کے شوہر کی سگریٹ نوشی بالکل پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے تو انہیں ان فالو کرنے کا مطالبہ کیا-
سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اسٹائلسٹ کو بھی نشانے پر لے لیا اور لکھا کہ ثروت کے اسٹائلسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں بتائیں کہ ثروت پر کیا اچھا لگ رہا ہے اور کیا نہیں۔
جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ناک کے ساتھ گیلانی ہٹا دینا چاہیئے-
ندرت نامی خاتون نے تنقید کرنے کے بجائے فہد اور ثروت کے فوٹوشوٹ کی تعریف کی لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ آپ لوگوں کو سگار وغیرہ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے۔
ایک صارف نے کہا پھرکوئی دین کی بات کرے تو طنزیہ الفاظ بولتے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے جب کہ سیدہ نمل نامی صارف نے لکھا اللہ رحم کرے یہ انگریز بننے کا کیا فیشن ہوگیا ہے پاکستان میں۔
سعدی بخاری نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیسی ڈریسنگ ہے ہم مسلمان ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ انہیں ان فالو کرکے ان کی حوصلہ شکنی کریں اگر ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو پھر ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا-
سائرہ الیاس نامی خاتون نے لکھا کہ اتنے کپڑے پہننے کی بھی کیوں زحمت کی تمہیں اور تمہارے خاوند کو ان فالو کر رہی ہو جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس تھی اپنے ملک اور مذہب کا احترام کریں –
مصباح نامی خاتون نے لکھا ثروت گیلانی کا یہ فوٹو شوٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اپنی ثقافت اور اخلاقی اقدار کو چھوڑ کر کس قدر انگریز بننے کی کوشش میں احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ یہ لباس اور اسٹائل ہم پر سوٹ نہیں کرتا بہت ہی مایوس کن ہے۔