اداکارہ ثروت گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔
باغی ٹی وی : ویب سیریز’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا جبکہ یہ ریلیز کے بعد تنازعات کا شکار بھی رہی جبکہ اس کو پاکستان میں بین بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے کچھ دنوں بعد اس پابندی کو اٹھا لیا گیا تھا۔
ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل
علاوہ ازیں ویب سیریز ‘چڑیلز’ کو رواں برس فروری میں برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) میں ‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ائیر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-
’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے، چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں۔
پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم
جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔
ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بُچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-
پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.
مذکورہ ویب سیریز کو بہت پسند کیا گیا تھا اور پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔
’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی
حال ہی میں چڑیلز کے پہلے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مذکورہ سیریز کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔
مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا چڑیلز کا دوسرا سیزن بنایا جائے گا؟ جس پر انہوں نے ہاں کا مختصر جواب دیا۔
انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن کب بنایا جائے گا اور نئے سیزن میں کون سے اداکار شامل ہوں گے؟ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئے گی۔