سستے بازار میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
باغی ٹی وی :اتواربازارمیں اشیاخورونوش کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں،آلو47،پیاز31روپےفی کلوپرفروخت ہورہاہے.ٹماٹر58سےکم ہوکر40روپےفی کلو پر فروخت جاری،ادرک 360 ،لہسن 72 روپےفی کلو پر فروخت جاری،بھنڈی 96 اور کریلا 70 روپے فی کلو پر فروخت کیاجارہاہے.
شملہ مرچ 50 ،سیب 125روپےفی کلو پر فروخت کیاجارہاہے.کیلا 130 روپے فی درجن ہو گیا،امرود 80 ،خربوزہ 48 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے .
ادھر یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج میں روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے، چینی 68روپے فی کلو، گھی 170روپےفی کلو مل رہاہے۔
کھجوروں پرفی کلو 20روپے ، چاول پر 10 سے 12روپے، دالوں پر 15 سے 20 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو جبکہ مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت مل رہی ہے۔
سستی داموں اشیاء کے حصول کیلئے یوٹیلٹی اسٹورزپرشہریوں کارش بڑھ گیاہے جبکہ خریدار قیمتوں سے مطمئن ہیں لیکن کہتے ہیں دیرتک قطارمیں کھڑے ہوناپڑ رہاہے۔