ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان براق اعوان اور میڈم خولہ حقدار نے مختلف بازاروں میں نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی کا وزن اور ریٹ کا تعین کیا گیا تاہم کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئیے گئے
نان بائیوں کو 150 گرام روٹی 20 روپے پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی اس دوران ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی اور زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے حوالے سے بھی چیکینگ کی گئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر براق اعوان نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ کے حوالے سے چیکینگ کی اور مالکان کو مقرر کردہ ریٹ کے مطابق ر پٹرول کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔احکامات نہ ماننے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،
Shares:








