پنجاب کابینہ نے لوکل فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے، کمیشن وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق يہ بات صوبائي وزير اطلاعات مياں اسلم اقبال نے کبينہ اجلاس کے بعد پريس کانفرنس کرتے ہوئے کی، ان کا کہنا تھا کہ کے کابينہ نے درجہ چہارم اور دوسری نوکریوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سستی روٹی اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ کہ اس اسکیم کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس کے ليے 65 اشاریہ چار ملین کا قرضہ مکینیکل تندوروں کے لیے لیا گیا اور وزارت صنعت کو ليے گئے يہ قرضہ جات واپس نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی، انہوں نے بتايا کہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، کابینہ نے لائسنس کی فیس کو کم کرديا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کرديا گیا ہے، نیبر ہڈ اور ویلج کونسل کی حد بندی اور حلقہ بندی کی منظوری دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء کو پرائس کنٹرول پر فعال کردار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزراء کو يہ بھي ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات کا دورہ کریں اور سہولیات کا جائزہ لیں ،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء کو عوامی مفاد کے لیے ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی گئی ہے، مياں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت ہے لیکن توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دي جاے گي، مولانا کی اپنی معیشت خطرے میں ہے، مولانا مدرسے کے بچوں کو ورغلا رہے ہیں ليکن حکومت کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،