ستر سال پہلے سکھ قائد اعظم کی بات مان لیتے تو آج ہندؤں کے ظلم سے بچ جاتے، مہندر پال سنگھ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، پنجاب اسمبلی میں ہیومن رائٹس افیئرز اور اقلیتی امور کے پارلیمانی سکیریٹری مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر میں انکی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں اگر سکھ قوم کے لیڈرز نے اس وقت قائد اعظم کا ساتھ دیا ہوتا تو ان سات دہائیوں میں جو ہندوستان کے سکھوں پر ظلم ہوا شائد نا ہوتا.
آج قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر میں انکی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں اگر سکھ قوم کے لیڈرز نے اس وقت قائد اعظم کا ساتھ دیا ہوتا تو ان سات دہائیوں میں جو ہندوستان کے سکھوں پر ظلم ہوا شائد نا ہوتا#JinnahWasRight#JinnahDay@ImranKhanPTI @UsmanAKBuzdar @shiblifaraz
— Mahinder Pall Singh ( PAA JI) (@mpspaaji) December 25, 2020
آج قائد اعظم کے یوم پیدائش پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی قائدین نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہونگے جنہوں نے تاریخ کو بدلا ہے، قائد اعظم کی فہم و فراست کی بدولت برِصغیر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہوئے، قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ تھا کہ برِ صغیر میں قائم انگریز سامراج کو شکست ہوئی، قائد اعظم ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے،
قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ملک معرض وجود میں آیا، قائد اعظم ایک ایسا معاشرہ چاہتے تھے جہاں امیر غریب میں کوئی فرق نہ ہو اور ہر ایک کو یکساں حقوق میسر ہوں، موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے،