بالی وڈ کے معروف رائٹر رومی جعفری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ستیش کوشک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن قبل ہم سب نے مل کر انوپم کھیر کے گھر کھانا کھایا اور کھانے دوران بہت ساری باتیں ہوئیں. ستینش کوشک نے اپنے مستقبل کے بہت سارے منصوبوں پر کھل کر بات کی اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کو بڑا ہوتا دیکھوں اسکی شادی اپنے ہاتھوں سے کروں، رومی جعفعری نے کہا کہ ستیش کوشک اپنی بیٹی کے لئے زندہ رہنا چاہتے تھے اور اس کا بسا ہوا گھر دیکھنا چاہتے تھے. انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی زندہ دل تھے اپنی
خوراک ورزشن ، جم ہر چیز کا بہت خیال رکھتے تھے اور ہر کام وقت پر کرتے تھے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستیش بہت ہی اصول پسند آدمی تھے. مجھے تو ابھی تک یقین ہی نہیں آرہا کہ وہ ہمیںچھوڑ کر چلے گئے ہیں. یاد رہے کہ ستیش کوشک گزشتہ دنوں اپنے گھر سے کسی کو ملنے نکلے ، راستے میں ان کو دل کا دورہ پڑا ، جس کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو گئے. ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے ہی قریبی دوست انوپم کھیر نے کی تھی .